رمضان کے چاند کے حوالے سے اہم خبر، سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کر دی

 رمضان کے چاند کے حوالے سے اہم خبر، سپریم کورٹ  نے عوام سے اپیل کر دی فائل فوٹو رمضان کے چاند کے حوالے سے اہم خبر، سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کر دی

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے لوگوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے والے اپنی گواہی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اتوار کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی ہے، عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی رمضان کا چاند دیکھے اپنی گواہی ریکارڈ کروا سکتا ہے۔

جمعے کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق شعبان کا چاند 29 رجب کو دکھائی نہیں دیا تھا، جس کا سبب مملکت میں موسم کا غبار آلود ہونا بتایا گیا۔ اس کے بعد ام القریٰ کے کیلنڈر کے مطابق تاریخ کا تعین کیا گیا۔

عدالت نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اتوار کو مملکت کے تمام علاقوں میں رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو رمضان کا چاند دکھائی دے تو وہ اپنی گواہی کو ریکارڈ کروائے، اتوار کو چاند دکھائی نہ دینے کی صورت میں پیر جو کہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق 30 شعبان، جبکہ عدالتی فیصلے کے مطابق 29 شعبان ہے، کی شام کو چاند دیکھا جائے۔

install suchtv android app on google app store