العلا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ڈیزائن سے متعلق سعودی ولی عہد کا اہم قدم

العلا ڈیویلپمنٹ پروگرام فائل فوٹو العلا ڈیویلپمنٹ پروگرام

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت میں ‘العلا ڈیویلپمنٹ پروگرام’ کے ڈیزائن کا تصور جاری کردیا۔ اس منصوبے کا مقصد العلا کے تاریخی مقامات کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

اس پروگرام کو رحلہ عبر الزمین(تاریخ کا سفر) کا نام دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کے تحت مملکت کے شمال مغربی علاقے منفرد قدرتی اور ثقافتی ماحول پیش کریں گے۔ یہ منصوبہ ثقافت، قدرتی ماحول اور تاریخی ورژے کے حوالے سے دنیا کے لوگوں کا مرکز بن جائے گا۔

پراجیکٹ تین مراحل طے کرے گا، پہلا مرحلہ 2023 کے آخر میں مکمل ہوگا۔ رحلہ عبر الزمن پراجیکٹ العلا رائل کمیشن کے جامع ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے، منصوبے کی مکمل تکمیل 2035 میں ہوگی۔

العلا ڈیویلپمنٹ کی خصوصی نگرانی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کررہے ہیں۔ اس کی بدولت 38 ہزار اسامیاں پیدا ہوں گی، جبکہ مملکت کی مجموعی قومی پیداوار میں 120 ارب ریال کی آمدنی بھی متوقع ہے۔

منصوبے کے تحت 15 نئے ثقافتی ادارے قائم ہوں گے، جن میں عجائب گھر، نمائش گاہیں اور سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات شامل ہیں۔علاوہ ازیں 5 ہزار سے زیادہ کمروں پر مشتمل رہائش گاہیں بھی تیار کی جائیں گی۔

العلا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے مطابق جزیرہ نمائے عرب کے شمال مغرب میں آباد تمدنوں کے مطالعات کا بین الاقوامی مرکز بھی قائم ہوگا۔ سیاحوں کو مقامات سے محظوظ کرانے کے لیے العلا ٹورسٹ ٹرینیں بھی چلیں گی، جو العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مخصوص مراکز سے جوڑیں گی۔ سبزہ زار بھی پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے 10 ملین درخت لگائے جائیں گے جو ماحولیات کے لیے معاون ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store