کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کویت حکومت نے کرفیو کی مدت میں توسیع کردی

کویت کرفیو فائل فوٹو کویت کرفیو

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کویت حکومت نے آٹھ اپریل تک نافذ کیے جانے والے کرفیو کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب اس کرفیو کی مدت میں22اپریل تک توسیع کی گئی ہے، تاہم کرفیو میں 2 گھنٹے کمی بھی کی گئی ہے, متعلقہ حکام نے عوام کو کورونا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کی تلقین کی ہے۔

کویتی حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے سرکاری اعلان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری جزوی کرفیو 8 اپریل کے بعد بھی جاری رہے گا۔

8 اپریل سے شروع ہوکر 22 اپریل تک رہنے والا جزوی کرفیو شام 7:00 بجے سے صبح 5:00 بجے تک رہے گا۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ حکومت نے8 اپریل تک شام 6:00 بجے سے صبح 5:00 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ رمضان کے مہینے میں جزوی کرفیو کے دوران ریستوران ، کیفے اور فوڈ مارکیٹنگ مراکز کو شام 7 بجے سے صبح 3 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر کوئی گاڑی استعمال کیے رہائشی علاقوں میں صرف چہل قدمی کی اجازت ہوگی۔

کویتی حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے تما شہریوں کو صحت سے متعلق کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی بھی سختی سے تاکید کی ہے۔

install suchtv android app on google app store