کورونا وائرس، شمالی کوریا کا ٹوکیو اولپکس میں کھلاڑی بھیجنے سے انکار

 ٹوکیو اولپکس فائل فوٹو ٹوکیو اولپکس

کورونا وبا سے بچاؤ کےلیے شمالی کوریا نے ٹوکیو اولپکس میں کھلاڑی بھیجنے سے انکار کردیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر قہر ڈھایا ہوا ہے ایسے میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 23 جولائی سے اولمپکس کا انعقاد ہونے جارہا ہے تاہم شمالی کوریا نے ٹوکیو اولمپکس میں کھلاڑی نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت کھیل کی جانب سے کھلاڑیوں کو عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کےلیے 32 ویں اولمپکس گیمز میں نہ شرکت نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے شمالی کوریا نے روس اور چین سے ہر طرح کی آمد و رفت معطل کررکھی ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارت کھیل نے شمالی کوریا نہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع تھی کہ گیمز سے شمالی کوریا اور دیگر ملکوں کے درمیان مذاکرات کا موقع میسر آئے گا۔

install suchtv android app on google app store