بھارت میں کورونا وائرس، 99 طلباء اور23 ملازمین لپیٹ میں آ گئے

کورونا لاک ڈاؤن فائل فوٹو کورونا لاک ڈاؤن

بھارت میں کورونا وائرس کی وبا اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے، اس دوران اسکول پر بھی وائرس نے بھرپور حملہ کرتے ہوئے99طلباء اور23 ملازمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں واقع چمبا ضلع کے ایک پبلک اسکول میں کم از کم 99 طلبا اور 23 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو پائے گئے ہیں خبر کے پھیلتے ہی لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقہ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ڈلہوزی پبلک اسکول کے طلبا اور ملازمین ایسمٹومیٹک ہیں یعنی ان میں کورونا کی کوئی علامت دیکھنے کو نہیں ملی۔

انہوں نے بتایا کہ تمام کورونا پازیٹو طلبا اور ملازمین کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور ایک طبی ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو پہلے ہی 15 اپریل تک بند کر دیا ہے جبکہ تعلیمی اور غیر تعلیمی ملازمین اپنی ڈیوٹی معمول کے مطابق انجام دیں گے۔

install suchtv android app on google app store