سعودی عرب، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی فائل فوٹو سعودی عرب، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب میں 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کو ریکارڈ لائسنس جاری ہوئے۔تفصیلات کے مطابق مملکت میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بیرون ملک سے آئے سرمایہ کاروں کو ریکارڈ لائسنس جاری کیے گئے۔

سعودی وزارت سرمایہ کاری کی رپورٹ کے مطابق 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے 466 انویسٹمنٹ لائسنس جاری ہوئے، اتنی بڑی تعداد میں انویسٹنگ لائسنس، 2005 میں رجسٹریشن سسٹم متعارف ہونے کے بعد پہلی بار جاری کیے گئے ہیں۔

گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں یہ تعداد 52 فیصد زیادہ ہے۔ 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں سرمایہ کاروں کے لیے 466 انویسٹمنٹ لائسنس، 2019 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت سرمایہ کاری کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دسمبر 2020 کے دوران 189 انویسٹنگ لائسنس جاری ہوئے جو 1 ماہ کے دوران جاری ہونے والے لائسنس کے حوالے سے منفرد ریکارڈ ہے۔

سعودی وزارت نے بتایا کہ 2020 کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق رجحان مثبت رہا۔ جون 2020 میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی لہر جو شروع ہوئی تھی وہ مسلسل جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store