کورونا وائرس، دنیا بھر میں 13 کروڑ1لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس، دنیا بھر میں 13 کروڑ1لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر فائل فوٹو کورونا وائرس، دنیا بھر میں 13 کروڑ1لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ1لاکھ سے57 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 39 ہزار 987 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ48لاکھ 83 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ24لاکھ 34 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 66 ہزار611 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ12 لاکھ44 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ 42ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 25 ہزار559 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 63 ہزار428 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں 46 لاکھ95 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 95 ہزار976 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 45 لاکھ54 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 99 ہزار223 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 764 اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 36 لاکھ 7ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ9 ہزار847 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 33 لاکھ57 ہزار988 افراد متاثر اور31 ہزار713اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store