امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی فائل فوٹو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے علاقے اورنج کاؤنٹی میں پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گزشتہ ہفتے امریکی ریاست کولوراڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کئی گھنٹوں کے محاصرے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو کولوراڈو کی کنگز سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا۔

install suchtv android app on google app store