کویتی حکومت نے تارکینِ وطن کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا

تارکینِ وطن فائل فوٹو تارکینِ وطن

روزگار کیلئے کویت آنے والے غیر ملکیوں کو اپنے اقاموں کی تجدید کیلئے نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا، کویتی حکومت نے تارکینِ وطن کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

کویت میں کوویڈ 19کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے کویتی وزارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کرفیو کے اوقات کو 12 گھنٹے سے کم کرکے صرف10یا 9 گھنٹے کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔

وہ اس طرح کہ کرفیو شام7 یا 8 بجے شروع ہوگا اور اگلے دن صبح5بجے ختم ہوگا تاہم یہ تصدیق کردی گئی ہے کہ موجودہ کرفیو میں تبدیلی کا فیصلہ جاری کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ اپنی مدت جو 8 اپریل کو ہے پوری کرکے ہی اختتام پذیر ہوگا۔

کورونا ویکسین کے سلسلے میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تارکین وطن کی ویکسی نیشن ماہ جون سے شروع ہوگی اور تین ماہ کی مدت کے دوران مکمل کرنی ہوگی۔

انہوں نے اس بات کو زور دے کر کہا کہ ستمبر میں آخری تاریخ کے بعد کسی بھی تارکین وطن کی رہائشی اقامے کی تجدید کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ وہ ضروری ویکسی نیشن حاصل نہ کرلے۔

یہ ضرورت اس وقت سامنے آئی ہے جب کوویڈ 19 کے خلاف آسٹرازینکا آکسفورڈ ویکسین کے استعمال کو روکنے کا فیصلہ کرنے والے ممالک کے دائرہ میں توسیع ہوتی گئی اور حال ہی میں اس فیصلے میں ڈنمارک نے جنوبی افریقہ، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی۔

install suchtv android app on google app store