کن شرائط پر غیرملکی طلبہ کو اسکولوں میں داخلہ ملے گا؟ وزارت تعلیم نے وضاحت جاری کردی۔

طلبہ فائل فوٹو طلبہ

اماراتی حکام نے غیر ملکی طلبہ کےلیے سرکاری اسکولوں میں داخلہ تاریخوں کا اعلان کردیا, کن شرائط پر غیرملکی طلبہ کو اماراتی اسکولوں میں داخلہ ملے گا وزارت تعلیم نے وضاحت جاری کردی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی طلبہ 4 اپریل سے سرکاری اسکولوں میں داخلے کےلیے اندراج کراسکتے ہیں، اور رجسٹریشن کا یہ سلسلہ 15 اپریل تک جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داخلوں کا سلسلہ نرسری تا بارہویں جماعت تک کےلیے ہے تاہم ان داخلوں میں وزارت تعلیم کی جانب کئی شرائط عائد کی گئی ہیں۔

اس میں اہم یہ ہے کہ 85 فیصد سے کم نمبر رکھنے والوں کو داخلہ نہیں ملے گا جبکہ عربی، انگریزی اور ریاضیات کی مضامین میں اے اور بی لیول میں 85 فیصد تک نمبر مطلوب ہوں گے جبکہ غیر ملکی طلبہ سے سالانہ 6 ہزار درہم فیس وصول کی جائے گی۔

وزارت تعلیم نے کہا کہ اسکول کے کل طلبہ کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ بیس فیصد غیرملکی طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store