حکومت نے مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا فائل فوٹو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا اور قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے مارچ 2021 کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے سپر 98 اور خصوصی کے نرخ 21 فلس فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 14 فلس فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق سپر 98 پیٹرول 1.91 درہم کے بجائے 2.12 درہم فی لیٹر ملے گا اور اسپیشل 95 پیٹرول 1.80 درہم کے بجائے 2.01 درہم فی لیٹر پر فروخت ہوگا جبکہ ڈیزل 2.01 درہم سے بڑھ کر 2.15 درہم فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔

وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں لاگو کی جاتی ہیں تاہم گزشتہ 11 ماہ سے وزارت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسحتکم تھیں۔

install suchtv android app on google app store