سعودی حکومت احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی

سعودی حکومت احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی File Photo سعودی حکومت احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی

سعودی حکومت نے مقامیوں اور غیرملکیوں کو سختی سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں، چیک پوسٹ پر رکتے ہوئے بھی فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا جائے گا، کسی علاقے میں احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، ہیلتھ پاسپورٹ رکھنے والے شہری بھی خیال کریں۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک وبا کا خاتمہ نہیں ہوتا فیس ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ کا خیال ضروری ہے۔

طلال الشلھوب نے ہدایت کی کہ عوامی مقامات پر جمع ہونے سے گریز کیا جائے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کووڈ 19 ایس او پیز کی مملکت بھر میں 43428 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store