ڈرائیورز اور ابشر صارفین کے لیے سعودی حکام نے اہم خبردے دی

سعودی پولیس فائل فوٹو سعودی پولیس

سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ اس سروس کے ذریعے ڈرائیورز جرمانوں کی رقم بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

ابشر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں ٹریفک قوانین پر جو جرمانے لگیں گے، ان کی رقم اور دیگر تفصیلات بھی اسی پلیٹ فارم سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

انتظامیہ نے جرمانے کی رقم جاننے کا طریقہ کار بھی واضح کیا ہے۔

صارفین سب سے پہلے لاگ ان کرکے ابشر افراد کے خانے میں جائیں جس کے بعد جنرل سروس پر کلک کا آپشن آئے گا جس کا انتخاب کرنے کرکے مطلوبہ خانے کا رخ کریں۔

بعد ازاں خلاف ورزی کا نمبر، اقامہ اور کوڈ لکھیں، اس کے بعد تمام خلاف ورزیاں معلوم کی جاسکتی ہیں۔

شہری مذکورہ بالا اصولوں پر عمل کرکے سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store