سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فائل فوٹو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔

خلیجی ریاست سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو کچھ روز قبل اپنڈکس کی تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کو ریاض میں واقع کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر پہنچایا گیا تھا جہاں ان کی اپنڈی سائٹس کا معائنہ کرنے کے بعد لیپرواسکوپک سرجری کی گئی۔

ولی عہد کے اپنڈی سائٹس کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال نے شاہی محل منتقل کردیا، جہاں ان کی طبیعت خاصی بہتر ہے۔

install suchtv android app on google app store