اٹلی میں لینڈ سیلائیڈنگ، قبرستان اور گرجا گھر سمندر برد ہوگیا

لینڈ سلائڈنگ فائل فوٹو لینڈ سلائڈنگ

اٹلی کے شہر کنوگلی میں لینڈ سیلائیڈنگ کی زد میں آکر قبرستان اور گرجا گھر سمندر برد ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل کنوگلی میں لینڈسلائیڈنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں گرجا گھر اور قبرستان منہدم ہوکر سمندر برد ہوگیا۔

چموگلی ٹاؤن کے علاقے کنوگلی میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گرجا گھر کی مکمل عمارت اور قبرستان مکمل طور پر تباہ ہوئے جس کی تباہی کے وقت کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کیا جس کے نتیجے میں سمندر میں بہہ جانے والے متعدد مردوں کو نکال کر محفوظ مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں آنے والے طوفان اور ساحلی پٹی کے کٹنے کی وجہ سے اس علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔

install suchtv android app on google app store