مملکت میں فارما انڈسٹری کی سعودائزیشن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، سعودی وزیر صنعت و معدنیات

سعودی وزیر صنعت و معدنیات فائل فوٹو سعودی وزیر صنعت و معدنیات

سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں فارما انڈسٹری کی سعودائزیشن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ فارما انڈسٹری کی سعودائزیشن اولین ترجیح ہے، اس انڈسٹری کا حجم 30 ارب ریال کے لگ بھگ ہے، ملک میں دوا سازی کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران صحت کا شعبہ بڑے چیلنج سے گزرا، اس نے دوا کی ترسیل اور لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کے طور طریقے بدل ڈالے ہیں، یہ تبدیلیاں تمام شعبوں میں دیکھنے میں آئیں۔

بندر الخریف کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایک خوش آئند امر یہ ہے کہ اس سے متعدد شعبوں خصوصاً صحت شعبے کو اوپر اٹھنے کی راہ ہموار ہوئی ہے، اور اس پر بہت کام کیا گیا۔

سعودی وزیرصنعت ومعدنیات نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں دواؤں کے شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم خطے میں سب سے بڑا ہے، مملکت میں چالیس سے زیادہ دواساز فیکٹریاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ادویہ ساز کمپنیاں ملک کی 36 فیصد ضروریات پوری کر رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store