کورونا کیسز میں کمی، کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

کھیل فائل فوٹو کھیل

برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی حکومت نے آؤٹ ڈور کھیلوں پر عائد پابندی کو 29 مارچ سے مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ میں 29 مارچ سے ٹینس اور باسکٹ بال کورٹس اور گالف کورس کے علاوہ فٹ بال گراونڈ بھی کھول دیے جائیں گے جبکہ 21 جون تک تمام کھیلوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، لاک ڈاؤن اور سماجی پابندیاں جون میں ختم ہونے کے بعد اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ اب کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت ہو گی۔

کھیلوں پر عائد پابندی ختم ہونے کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیزیز کی ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔

حکومت نے مرحلہ وار پابندیوں کو مشروط طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، اس حوالے سے چار شرائط پیش کی گئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ان شرائط میں، ویکسین پروگرام، اموات میں کمی، انفیکشن کی شرح اور نئے وائرس کی صورت حال شامل ہوگی۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت باقاعدگی سے اقدامات کا جائزہ لے گی،جس کے تحت سماجی دوری کم کرنے اور انٹرنیشنل ٹریول کی اجازت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ برطانوی شہروں ویلز، اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئرلینڈ میں عائد لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے اور ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store