کورونا وائرس کی روک تھام، سعودی حکام کا عزم کا اظہار

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام اور توانائی کے شعبے کی مزید حفاظت کیلئے ایک بار پھر عزم کا اظہار کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ اراکین کا اجلاس ہوا جس میں تیل کی منڈیوں کے استحکام اور عالمی سطح پر فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

سعودی وزیراطلاعات ماجد القصابی کا کہنا ہے کہ کابینہ نے توانائی کے میدان میں مزید اقدامات پر زور دیا اور مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کوروناوائرس کے خاتمے کے لیے ویکسی نیشن کی صورت حال پر بھی گفتگو کی، اراکین نے وبا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی کوروناویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store