حکومت کا فضائی پروازوں سے متعلق بیانیہ، 10ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی گئی

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی روک تھام کے لیے عمان حکومت نے پروازوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے10ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پروازوں پر15 روز کے لیے پابندی اور دو ہفتے کے لیے سفری پابندی کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔

کورونا وائرس کے حوالے سے قائم ملک کی اعلیٰ کمیٹی نے سوڈان، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل، نائیجیریا، تنزانیہ، گھانا، گنی، سیرالیون اور ایتھوپیا کے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمانی شہری، سفارت کار اور طبی شعبے سے وابستہ افراد کو ان پابندیوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے تاہم انہیں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔

عمان کی حکومت نے اپنے شہریوں اور مقیم رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر سے گریز کریں، اور صرف ناگزیر صورت حال میں ہی سفر کریں۔

اعلیٰ کمیٹی نے کورونا وائرس کی نئی شکل کے حوالے سے لاحق خطرات پر بھی غور کیاکہ سلطنت میں اس کا پھیلاؤ ہوسکتا ہے اور اس سے صحت کے اداروں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ مذکورہ کمیٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا رپورٹس اور پی سی آر ٹیسٹس کا بھی بغور جائز لیا۔

یاد رہے کہ عمان میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 39 ہزار 692 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور مزید 26 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار555 ہے۔

install suchtv android app on google app store