سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے خوشخبری سنا دی

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے خوشخبری سنا دی فائل فوٹو سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے خوشخبری سنا دی

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیت نے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کردی اور اس حوالے سے نیا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں وزارت داخلہ کی جانب سے پاسپورٹ فیس میں کمی کے بعد سعودی عرب میں بھی یہ نیا شیڈول سامنے آیا، 10 سال کی معیاد کے حامل 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 126 ریال ہوگئی۔ جبکہ 5 برس کے لیے پاسپورٹ کی سابقہ فیس برقرار رکھی گئی ہے۔

دس برس کے لیے پاسپورٹ کی فیس رواں سال کے آغاز میں 152 ریال جبکہ گزشتہ سال 155 تھی۔ درخواست گزار ارجنٹ بنانا چاہے تو اسے 210 ریال ادا کرنے ہوں گے، جس کی فیس 2021 کے ابتدا میں 252 ریال جبکہ گزشتہ برس 257 ریال تھی۔

نئے شیڈول کے مطابق 10 برس کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ(نارمل) کی فیس کم کرکے 231 مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 278 ریال اور پچھلے برس 283 ریال تھی۔
ارجنٹ بنانے کے خواہش مند افراد کو378 ریال فیس ادا کرنی ہوگی۔ اسی طرح 100 صفحات کے پاسپورٹ (نارمل) کی فیس کم کرکے 252 ریال جبکہ ارجنٹ کی 502 ریال کی رکھی گئی ہے، اس کی بھی فیس پہلے زیادہ تھی۔

اگر کسی شخص کا دس سال والا پاسپورٹ پہلی مرتبہ گم ہوجائے تو اسے نئی فیس 252 ریال دینی ہوگی، ارجنٹ کی صورت میں متعلقہ ادارہ 420 ریال وصول کرے گا۔

خیال رہے کہ پاسپورٹ سے متعلق اس شیڈول کا اطلاق 22 فروری سے ہوچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store