برطانوی شہزادہ فلپ ناسازیِ طبیعت کے باعث اسپتال منتقل

شہزادہ فلپ فائل فوٹو شہزادہ فلپ

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی تھی جس کے باعث انہیں احتیاطاً کنگ ایڈورڈ اسپتال لندن منتقل کردیا گیا۔

99 سالہ شہزادہ فلپ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسپتال گئے جہاں انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر داخل کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ آئندہ چند دنوں تک اسپتال میں رہیں گے جہاں انہیں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران انہوں نے ملکہ برطانیہ کے ہمراہ مغربی لندن میں قیام کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملکہ برطانیہ اور شہزاد ہ فلپ نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، انہیں شاہی خاندان کے معالج نے ونڈزر کاسل میں ویکسین لگائی تھی۔

یاد رہےکہ شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔

install suchtv android app on google app store