ہمارے ساتھ نیٹو میں تعاون کے لیے امریکا کو دہشتگردوں کی حمایت چھوڑنا ہوگی، رجب طیب اردوان

 رجب طیب اردوان فائل فوٹو رجب طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اب بہت ہو گیا اگر امریکا ہمارے ساتھ اس دنیا میں اور ‏نیٹو میں تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے تو دہشتگردوں کی حمایت چھوڑنا ہوگی۔

عراق میں دہشتگرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے 13 ترک شہریوں کی شہادت پر امریکا ‏کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔

امریکا نے پی کے کے سے متعلق کہا تھا کہ اگر شہریوں کے قتل میں یہ تنظیم ملوث ہوئی تو مذمت کریں گے ‏جب کہ ترکی نے امریکا کی جانب سے واقعے پر خاموشی اور پی کے کے کی حمایت پر سخت ناراضی کا اظہار ‏کیا۔

ترک صدر طیب اردوان نے واضح کہا کہ اب بہت ہو چکا، امریکا نے سب جھوٹ بولا، امریکا بہادر ان دہشتگرد ‏تنظیموں کی پشت پناہی کرتا ہے، مسلمانوں کا خون ان دہشتگردوں کی سرپرستی اور ان کی مدد کرنے والوں کے ‏پاتھوں پر ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترک فوج کی استعداد کار اور صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جن کی طاقت کے سامنے یہ ‏دہشتگرد مٹی کا ڈھیر ہیں جو کہ پس پشت وار کرنے کو اپنی بہادری سمجھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store