یونان میں فیس ماسک کے مخالفین سڑکوں پر نکل آئے, پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں

یونان میں احتجاج یونان میں احتجاج

یونان میں فیس ماسک کے مخالفین سڑکوں پر نکل آئے اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، اہلکاروں آنسو گیس اور شیلنگ بھی کی۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مظاہرین نے فیس ماسک کے خلاف احتجاج کیا جو بعد میں پرتشدد صورت حال میں تبدیل ہوگیا، مظاہرے کے شرکا نے پولیس اہلکاروں کی طرف نارنگی پھیکنا تو پولیس بھی ایکشن بھی آگئی اور بھرپور جواب دیا۔

پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی۔ احتجاج کرنے والے فیس ماسک کو لازمی قرار دیے جانے کے خلاف تھے۔

مظاہرین نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ہم خیال لوگوں کو جمع کیا اور ایتھنز میں پارلیمنٹ باؤس کے باہر جمع ہوئے۔ اس دوران انہوں نے فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کرنے والوں نے یونان کا قومی پرچم لہرایا اور قومی گیت بھی گائے۔ تاہم مظاہرین کی جانب سے پولیس پر نارنگی پھینکنے سے صورت حال تبدیل ہوگئی اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔

install suchtv android app on google app store