غیرملکی کمپنیوں سے متعلق سعودی حکام کا دوٹوک اعلان سامنے آگیا

سعودی عرب فائل فوٹو سعودی عرب

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیرملکی کمپنیاں یا تجارتی ادارے جن کا ریجنل آفس مملکت میں نہیں ہوگا ان سے معاہدے معطل کردیے جائیں گے۔

سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت جنوری 2024 سے ریجنل دفاتر مملکت میں نہ رکھنے والے غیرملکی تجارتی اداروں اور کمپنیوں سے اپنا معاہدہ معطل کردی گی، اس کا اطلاق تمام متعلقہ مراکز پر ہوگا، یہ فیصلہ سعودائزیشن کا حصہ ہے۔

سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ سرکاری فنڈز، محکموں اور اداروں کے ساتھ کاروبار کرنے والی غیرملکی کمپنیوں اور اداروں کو مملکت میں سعودیوں کے لیے ملازمتیں فراہم کرنے پر آمادہ کیا جائے۔

اسی ضمن میں یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کاروبار سے ہونے والے منافع کا ایک حصہ مملکت کے اندر خرچ کرنے کی حکمت عملی ہے۔

اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ متعلقہ ادارے مصنوعات سعودی عرب کی تیار کردہ استعمال کریں۔

خیال رہے کہ ماضی میں 20 انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے ریجنل دفاتر ریاض منتقل کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ اس حوالے سے تفصیلی ضوابط 2021 کے دوران جاری کردیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store