دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 78 لاکھ 51 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 78 لاکھ 51 ہزار سے بڑھ گئی فائل فوٹو دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 78 لاکھ 51 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 78 لاکھ 51 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 64 ہزار 881 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 98 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 83 ہزار 200 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 78 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 399 اور ایک کروڑ 8 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 945 اور 96 لاکھ 62 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 40 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 78 ہزار 134 ہے۔

برطانیہ میں 39 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 14 ہزار 851 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 33 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 80 ہزار 443 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 30 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 63 ہزار 704 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 26 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 92 ہزار 338 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store