کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر فائل فوٹو کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 16 ہزار 336 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 91 لاکھ 7 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 57 لاکھ 10 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 24 ہزار 177 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 221 اور ایک کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 299 اور 87 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 36 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 68 ہزار 412 ہے۔

برطانیہ میں 35 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 95 ہزار 981 زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 72 ہزار 647 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 26 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 55 ہزار 441 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 41 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 84 ہزار 674 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 18 ہزار 472 افراد متاثر اور 24 ہزار 789 ہلاک ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store