نجی اسکولوں میں زائد فیسوں کی وصولی، وزارت تعلیم نے اہم قدم اٹھا لیا

اسکول کے بچے فائل فوٹو اسکول کے بچے

وزارت تعلیم نے نجی اسکولوں میں زائد فیسوں کی وصولی کے معاملے پر والدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شکایت پر ان کا مسئلہ 5 دن کے اندر نمٹا دیا جائے گا۔

سعودی وزارت تعلیم نے والدین کی سہولت کے لیے ویب سائٹ پر آن لائن شکایت کی جگہ بھی بنائی ہے جہاں والدین زائد فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف شکایت کا اندراج کرسکیں گے جس کے بعد اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نجی اسکول مقررہ فیس ہی طلب کرسکتے ہیں زائد حصول پر ایکشن لیا جائے گا، وزارت تعلیم نجی اسکولوں سے متعلق فیس کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے ہوئے ہے۔

والدین آن لائن ویب سائٹ پر آکر نجی تعلیم گیٹ کو وزٹ کریں اور’دخول ولی امر‘ کا انتخاب کریں۔ بعد ازاں تسجیل تظلم خانے کو کلک کرکے مطلوبہ معلومات کا اندراج کریں، جس پر آپ ایک نمبر بھیجا جائے گا۔ شکایت کنندہ اپنی درخواست کی پیروی اس نمبر کے ذریعے کرسکے گا۔

سعودی وزارت تعلیم نے مزید کہا ہے کہ یہ آئن لائن سہولت 24 گھنٹے مہیا کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store