واشنگٹن میں کرفیو کا سماں، پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات

واشنگٹن میں کرفیو کا سماں، پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات فائل فوٹو واشنگٹن میں کرفیو کا سماں، پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات

امریکی نو منتخب صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں لیڈی گاگا اور جینیفرلوپیز اپنی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔مقامی وقت کے مطابق تقریب کا آغاز صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا اور حلف برادری دوپہر بارہ بجے ہوگی۔

لیڈی گاگا اس تقریب میں قومی ترانہ پیش کریں گی اور جینیفرلوپیزکانسرٹ دیں گی۔ امریکی گلوکارہ جیفر لوپیز اپنے پرائیویٹ جیٹ پر واشنگٹن پہنچ گئی ہیں۔

جنیفرلوپیزکے منگیتر ایلیکس کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار گلوکارہ حلف برادری کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے بہت نروس ہیں۔

ٹمبر لیک نے کہا کہ وہ اور آنٹ کلیمنز اپنے نئے گانے ʼبیٹر ڈیزپر پرفارم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گانا سب کو پرامید رکھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ایک کوشش ہے۔

تقریب میں جان بون جووی، جسٹن ٹمبر لیک اور ڈیمی لواٹو بھی پرفارمنس دیں گے۔ اداکار ٹام ہینکس بھی جوبائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر پرائم ٹی وی اسپیشل کی میزبانی کریں گے جس کا دورانیہ90منٹ ہوگا۔

ڈیمی لوواٹو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا’ جب مجھ پرفارم کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو میں لاجواب ہوگئی تھی‘۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیو کا سماں ہے۔ نیشنل گارڈز کے پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ احتجاج کے پیش نظرکئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور امریکی پارلیمنٹ کو جنگلے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز نے شہر کی اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی ہیں۔

install suchtv android app on google app store