ٹیکسی میں مسافر اور ڈرائیور کو کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رکھا جائے

 ٹیکسی میں مسافر اور ڈرائیور کو کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رکھا جائے فائل فوٹو ٹیکسی میں مسافر اور ڈرائیور کو کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رکھا جائے

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکسی میں مسافر اور ڈرائیور ایک دوسرے کو کورونا وائرس منتقل کر سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی ماہرین نے بتا دیا کہ کورونا بحران کے دوران وائرس سے محفوظ رہتے ہوئے ٹیکسی کس طرح استعمال کرنی ہے۔

برطانوی ماہرین نے بتایا کہ دروازہ بند ہونے کی صورت میں 15 منٹ کے دوران سانس لینے اور بات کرنے سے ٹیکسی فضا میں رہنے والے ایسے ننھے قطروں سے بھرجاتی ہے جس میں کورونا وائرس پایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکسی چلنے سے پہلے اور بعد میں ہیڈسینیٹائزر کا استعمال ضروری ہے جبکہ ڈرائیور اور مسافر دونوں کو فیس ماسک استعمال کرنا چاہیے۔

ٹیکسی کے ایسے حصے جہاں پر زیادہ ہاتھ لگتے ہیں اسے بھی سینیٹائز کرنا چاہیے۔ مسافر کو ڈرائیور کے بلکل پیچھے بیٹھنے کے بجائے پچھلی مسافر نشست ڈرائیور کے مخالف کونے میں بیٹھنا چاہیے۔

مسافر اور ڈرائیور کو ایک دوسرے سے بچانے کے لیے گاڑی کے تمام شیشے کھلے ہونے چاہیں۔ ڈرائیور کے ساتھ والی مسافر نشست کے دروازے کا شیشہ کھلا رکھنا چاہیے جبکہ ڈرائیور کے بالکل پچھلی نشست کے ساتھ کھڑکی کا شیشہ بھی کھلا رکھنا چاہیے تاکہ گاڑی میں سے ہوا کا گزر ترچھا ہو اور ڈرائیور اور مسافر ایک دوسرے کو متاثر نہ کر سکیں۔

install suchtv android app on google app store