محکمہ ٹریفک نے سڑک پار کرنے سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دیں

سڑک فائل فوٹو سڑک

محکمہ ٹریفک نے سڑک پار کرنے پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑک پار کرنے کا لازمی قرار دے دیا۔

خلیجی ریاست سعودی عرب میں نظام زندگی کو بہترین انداز میں چلانے کےلیے حکام کی جانب سے متعدد ٹریفک قوانین وضع کیے گئے ہیں کچھ ماہ بعد ترامیم کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ٹریفک کا نظام بہتر رکھنے کےلیے محکمہ ٹریفک نے راہگیروں کےلیے نیا ہدایات نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت راہگیروں کو سڑک پار کرتے وقت مناسب جگہ کا انتخاب کرنا ہوگا اور ارد گرد سے آنے والی ٹریفک پر بھی نظر رکھنا ہوگی تاکہ حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ راہگیروں کو چاہیے کہ سڑک عبور کرنے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرلے کہ گاڑیاں تو نہیں آرہی یا پھر وہ رک گئی ہیں۔

راستہ عبور کرتے وقت صرف راستے پر دھیان رکھا جائے، اور موبائل میں خود کو مشغول نہ کیا جائے۔

سعودی محکمہ ٹریفک راہگیر زیبرا کراسنگ سے راستہ عبور کریں اور بچوں کو تنہا راستہ عبور نہ کرنے دیں۔

install suchtv android app on google app store