سعودی آئل کمپنی آرامکو نے آئندہ ماہ سے تیل کی رسد میں کمی کرنے کا اعلان کردیا

سعودی آرامکو فائل فوٹو سعودی آرامکو

سعودی آئل کمپنی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کےلیے آئندہ ماہ سے تیل کی رسد میں کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کےلیے فروری سے تیل کی رسد میں ایک چوتھائی کمی کردی جبکہ دیگر چار خریداروں کےلیے تیل کی رسد میں اضافہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرامکو نے شمالی ایشیا میں 2 ریفائنریوں کی طلب میں دس فیصد کمی کی جبکہ بھارت کی تین ریفائنریوں کی طلب میں 15 تا 26 فیصد کمی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اپیک اجلاس میں رکن ممالک کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ریاست فروری اور مارچ کے دوران دس لاکھ بیرل تیل یومیہ خیرسگالی کے جذبے کے تحت کم کرے گا۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store