ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق حکومت نے شہریوں کے لیے خوشخبری سنا دی

ڈرائیونگ فائل فوٹو ڈرائیونگ

تمام شہریوں کے لیے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی شروع کردی جائے گی جس سے کویتی شہری دنیا کے کسی بھی ملک میں گاڑی چلانے کے اہل ہوں گے۔

کویت کی وزارت داخلہ اتوار 17 جنوری 2021 سے تمام موٹر سواروں (کویتی اور تارکین وطن) کو اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی شروع کر دے گی۔

تمام گورنریٹس میں محکمہ ٹریفک شہریوں اور تارکین وطن کو پرانے ڈرائیونگ لائسنس کے بدلے اسمارٹ چپ کی تنصیب کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس جاری کریں گے جس کی مدد سے وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں گاڑی چلانے کے اہل ہوں گے۔

نئے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس میں سیکیورٹی کی خصوصیات ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے باعث اس میں دھوکہ دہی کی گنجائش نہیں ہوگی۔ اسمارٹ ڈرائیونگ کارڈ میں ایک اسمارٹ چپ تنصیب کی گئی ہے جس میں اس کے مالک کا مکمل ڈیٹا اسٹور کیا جاتا ہے۔

یہ بات بھی واضح کردی گئی ہے کہ اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس صرف خلیجی ممالک (جی سی سی) تک ہی محدود تھا تاہم اب محکمہ ٹریفک نے کویتی شہریوں اور غیر ملکیوں کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کرلیا ہے اور اب اسی اسمارٹ لائسنس کا استعمال کرکے لائسنس ہولڈر بیرون ملک بھی گاڑی چلانے کے اہل ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store