انڈونیشیا میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، لاکھوں افراد بے گھر

زلزلہ فائل فوٹو زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں شدید نوعیت کے زلزلے نے عمارتیں منہدم کردیں۔

جزائر پر مشتمل ریاست انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلوں نے تباہی مچائی ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں 6.2 نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے سولاویسی میں واقع ہوٹل سمیت کئی بڑی عمارتیں گرگئیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث اسپتال زمین بوس ہوگیا جس کی وجہ سے مریض اور عملہ ملبے تلے دب گئے۔

انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل انڈونیشیا کے مشرقی صوبے ملوکو میں زلزلے نے تباہی مچادی تھی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ، لاکھوں افراد تاحال بے گھر ہیں۔

install suchtv android app on google app store