ترکی کے شہر استنبول میں قحط سالی کا خطرہ منڈلانے لگا

ترکی کے شہر استنبول میں قحط سالی کا خطرہ منڈلانے لگا فائل فوٹو ترکی کے شہر استنبول میں قحط سالی کا خطرہ منڈلانے لگا

ترکی کے شہر استنبول میں قحط سالی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ شہر میں اگلے 45 دنوں میں پانی ختم ہو جائے گا۔ترکی میں شدید خشک سالی اور وسیع تر شہری ترقی کو اس ہنگامی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ترکی کو تمام ڈیمز خشک ہونے پر دس سالوں میں بدترین خشک سالی کا سامنا ہے، استنبول کے عمرلی ڈیم میں پانی کا لیول پچھلے 15 سالوں کے کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

انقرہ کے میئر نے تصدیق کی کہ دارالحکومت میں صرف 110 دن کا پانی باقی ہے ، جبکہ ازمیر اور برسا جیسے بڑے شہروں کے ڈیموں کے پانی میں بھی 36 اور 24 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ترکی کو مجموعی طور پر پانی کی کمی کا سامنا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ 2030 تک یہ مسئلہ سنگین صورت اختیار کر لے گا۔

ملک میں پانی کا بحران اتنی شدت اختیار کر چکا ہے کہ دسمبر میں مذہبی امور کی ہدایت پر مساجد میں بارش کے لیے خصوصی دعا کی گئی تھی۔

ترکی مسلسل پانی کی کمی کا شکار ہے، نومبر سے ملک بھر میں بارشوں میں 49 فی صد کمی آئی ہے۔ ترکی میں 1346 کیوبک میٹر فی کیپٹا بارش ہوتی ہے جس کی وجہ سے بھی اسے پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

install suchtv android app on google app store