شاہ سلمان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس, اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی

شاہ سلمان فائل فوٹو شاہ سلمان

سعودی عرب میں چھیڑ خانی میں ملوث افراد کی تشہیر کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں چھیڑ خانی میں ملوث افراد کی تشہیر کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے چھیڑ خانے کے انسداد کے لیے بنائے جانے والے قانون کے شق نمبر 3 میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے بعد جرم ثابت ہونے پر کیس کی مقامی اخبارات میں تشہیر کی جاسکے گی۔

اجلاس کے دوران دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ سعودی شہر مدینہ منورہ میں اسپتالوں کے کمپلکس جس میں 500 بستروں والے جنرل اسپتال، 500 بستروں والے بچہ زچہ اسپتال اور نفسیاتی امریض کے اسپتال شامل ہیں، ان تمام کو ضم کرکے ایک میڈکل سٹی میں تبدیل کردیے جانے پر کابینہ نے اتفاق کرلیا۔

مملکت میں کوروناصورت حال پر کابینہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور خصوصی اقدامات کرنے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق مثبت رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store