متحدہ عرب امارات میں کورونا کے بڑھتے کیسز، برطانیہ نے اہم فیصلہ کر لیا

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کو “ٹریول کوریڈور” فہرست سےنکالنےکا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا فیصلہ یو اے ای میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ٹریول کوریڈورکی فہرست سےنکالے جانے کے بعد یو اے ای کے شہریوں کو برطانیہ میں داخلے کے لئے دس روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا، جس کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، آج سے برطانیہ آنے والے شہریوں کو دس روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ یواے ای سے مسافر منفی پی سی آر ٹیسٹ کےساتھ ہی برطانیہ میں سفر کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔

دوسری جانب لندن میں کرونا وائرس کے نئے اسٹرین سے مریضوں میں بے تحاشا اضافے اور اموات کے بعد برطانوی سائنس دانوں نے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کی اپیل کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔

install suchtv android app on google app store