ایران کا خلیج فارس کے ساحل پر زیر زمین میزائل اڈے کا افتتاح

ایران نے خلیج فارس کے ساحل پر زیرزمین میزائل اڈے کا افتتاح کردیا فائل فوٹو ایران نے خلیج فارس کے ساحل پر زیرزمین میزائل اڈے کا افتتاح کردیا

ایران نے امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد دھمکی دی ہے کہ خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں زیر زمین میزائل کا ایک بڑا اڈا رکھتے ہیں جس کا افتتاح پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زیر زمین میزائل اڈے کا افتتاح ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کیا اور اسے سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست بھی دکھایا گیا۔

اس حوالے سے پاسداران انقلاب کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اڈا خلیج میں ہماری بحریہ کے کئی اڈوں میں سے ایک ہے۔

گزشتہ برس ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ خلیج کی ساحلی پٹی پر ’زیرزمین میزائل شہر‘ تعمیر کر رہے ہیں۔

میجر جنرل حسین سلامی نے ایران کے زیرزمین میزائل اڈے کا اعتراف تو کیا تاہم انہوں نے اڈے کے مقام اور صلاحیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

 

install suchtv android app on google app store