کورونا وائرس سے متاثرہ ملک اٹلی میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاک ڈاؤن فائل فوٹو لاک ڈاؤن

کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک یورپی ملک اٹلی میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

دنیا بھر کی طرح اٹلی میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے جس کے پیش نظر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اٹلی کی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہرکا سامنا کرتے ہوئے آنے والی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق لوگوں کو صرف کرسمس اور نئے سال کے موقع پر کچھ مراعات دی جائیں گی جس میں میلے کے دوران صرف دو مہمانوں کو بلائے جانے کی اجازت ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 24 دسمبر سے 27 دسمبر اور یکم سے 6 جنوری تک پورے ملک کو ریڈ زون میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس دوران ملک کی ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ گھروں سے باہر بھی صرف ضروری کام اور صحت سے متعلق کاموں کے سلسلے میں ہی آیا جاسکے گا۔

لوگوں کو 28، 29 اور 30 ​​دسمبر اور 4 جنوری کو گھروں سے باہر جانے کی اجازت ہوگی لیکن اس دوران ملک بھر میں غیر ضروری اشیاء سے متعلق بار ریسٹورنٹس اور دکانیں بند کر دی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store