قطرکا شہریوں کے لیے مفت کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز

کورونا فائل فوٹو کورونا

قطر نے اپنے شہریوں کے لیے مفت کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا۔

قطر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا آغاز ہو گیا، پہلے مرحلے میں 70 برس سے زائد عمر کے افراد، طبی عملے اور مختلف امراض میں مبتلا شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

قطر میں فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد قطر نے ملک بھر میں مفت ویکسی نیشن کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں قطر میں 7 مرکزی صحت مراکز بنائے گئے ہیں جہاں شہریوں کو کرونا ویکسین کی خوراک 2 مرحلوں میں دی جائے گی، گزشتہ روز قطر کے 79 سالہ سابق صدر عبداللہ الکوبیسی کو پہلی ویکسین خوراک دی گئی تھی۔

قطر صحت حکام کے مطابق کرونا ویکسی نیشن مہم کا پہلا مرحلہ 31 جنوری 2021 تک جاری رہے گا، جب کہ اگلے برس کے دوران ملک کی پوری آبادی کو مفت میں ویکسین لگائی جائے گی، حکام کا کہنا تھا کہ قطر کے پاس کافی ویکسین موجود ہے۔

واضح رہے کہ قطر موڈرنا کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین کے حصول کے لیے بھی ایک معاہدے پر دستخط کر چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store