کورونا وائرس کی نئی قسم پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں، بورس جانسن

بورس جانسن فائل فوٹو بورس جانسن

وائرس کی نئی قسم پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں، 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دیدی گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سے متعلق دوست ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور ان کا احساس ہے، عالمی ادارہ صحت کو بروقت وائرس کی نئی قسم سے آگاہ کردیا تھا۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ نئے علاج، ویکسین میں جدت کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وائرس کو شکست دینے کے لیے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔

کورونا کی نئی قسم کے باعث 40 سے زائد ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، پابندیوں کے سبب سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

کرسمس سے قبل اپنے گھروں کو واپس جانے والے یورپین مسافر بھی پروازوں کی بندش کے سبب پھنس گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ترکی نے کورونا کی نئی قسم کے باعث 4 ممالک کے لیے پروازیں منسوخ کردیں جن میں برطانیہ، ڈنمارک، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

عمان اور سعودی عرب نے بھی ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں، معطلی کا فیصلہ برطانیہ اور یورپ میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے سبب کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store