بھارتی فوج کی جیپ برف باری کے سبب کھائی میں جاگری

حادثہ فائل فوٹو حادثہ

چین کی سرحد کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

چین کی سرحد کے قریب نتھولا کے مقام پر بھارتی فوج کی جیپ موڑ پر برف باری کے سبب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کولکتہ منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے کرنل کا بیٹا بھی شامل ہےجس کی عمر 13 سال بتائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ریاست اترپردیش میں ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، اہلکار کی شناخت راجیو کے نام سے ہوئی جو مغربی بنگال میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گاؤں واپس آیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں دو بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں جبکہ 13 سال کے دوران 485 اہلکار ذہنی دباؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store