کورونا وائرس کا پھیلاؤ، سعودی عرب میں آن لائن امتحانات کا انعقاد

آن لائن امتحانات فائل فوٹو آن لائن امتحانات

سعودی عرب میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد طلبا و طالبات پہلی مرتبہ آن لائن امتحان دیں گے۔

سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس پھیلنے کے بعد طلبا و طالبات کی آن لائن تدریس شروع کردی گئی تھی تاکہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اب پہلی بار سعودی عرب میں طالب علم فرسٹ ٹرم کے امتحانات آن لائن دیں گے، جس کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئی ہیں۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ مختلف کلاسوں کے حساب سے طلبا و طالبات کےلیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم نے آن لائن امتحانات کےلیے ’مدرستی ‘ کے علاوہ ’الفورمز‘ اور خصوصی پروگرام ’التمیز‘ کا انتخاب کیا ہے جو مائیکرو سافٹ کا معروف پروگرام ہے جسے وزارت تعلیم نے بھی منظور کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store