بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کے لیے بڑا دھچکا، سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا

 ارنب گوسوامی فائل فوٹو ارنب گوسوامی

بھارتی سپریم کورٹ نے متنازع اینکر ارنب گوسوامی کو بڑا دھچکا دے دیا۔

متنازع اینکر ارنب گوسوامی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست پر چیف جسٹس آف انڈیا بوبڈے کی قیادت میں بننے والے بینچ نے سماعت کی۔

ارنب گوسوامی نے عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی تھی کہ ممبئی پولیس کی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا جائے کیونکہ یہ مقدمہ بے بنیاد ہے۔

عدالت نے ارنب گوسوامی کی جانب سے دائر ہونے والی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے کو ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف انڈیا بوبڈے نے دوران سماعت ارنب گوسوامی سے استفسار کیا کہ ’آپ نے یہ درخواست ممبئی ہائی کورٹ میں دائر کیوں کہ نہیں کی؟ کیونکہ یہ معاملہ مہارشٹرا میں شروع ہوا تھا‘۔

ارنب گوسوامی کے وکیل نے بینچ کو آگاہ کیا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے پہلے ہی اس ایکٹ کی آئینی حیثیت کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا ہے جس کے بعد ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

سپریم کورٹ نے ارنب گوسوامی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر چاہیں تو ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گوسوامی کو 4 نومبر کو علی باغ پولیس نے خود کشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں 11 نومبر کو سپریم کورٹ نے ضمانت دی۔

شہری انوے نائیک اور اس کی والدہ کمود نے 2018 میں خودکشی کرلی تھی کیوں کہ گوسوامی اور دیگر دو ملزمان کی کمپنیوں نے انہیں مبینہ طور پر واجبات ادا نہیں کیے تھے، معاشی حالات سے تنگ آکر ماں بیٹے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

install suchtv android app on google app store