اے ٹی ایم صارفین کے لیے اہم ہدایات

اے ٹی ایم صارفین کے لیے اہم ہدایات File Photo اے ٹی ایم صارفین کے لیے اہم ہدایات

سعودی بینکنگ کمیٹی نے اے ٹی ایم استعمال کرنے والے صارفین سے چند باتوں کا خیال رکھنے کا کہا ہے اور کہا ہے کہ صارفین اے ٹی ایم پر پہنچنے سے قبل اپنے مطلوبہ کام کی منصوبہ بندی کرلیں۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق بینکنگ امور کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم صارفین دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے جلد اپنے معاملات نمٹائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بینکنگ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم استعمال کرنے والے صارفین کو چاہیئے کہ وہ رقم نکلوانے یا دیگر امور کے لیے اے ٹی ایم پر آنے سے قبل اس امر کا تعین کرلیں کہ انہیں کس مقصد کے لیے اے ٹی ایم استعمال کرنا ہے۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اے ٹی ایم پر کافی دیر ٹھہرنے کے بعد اپنی مطلوبہ کارروائی کرتے ہیں جس سے دوسرے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر صارفین اپنے مطلوبہ کام کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں تو دوسروں کو بھی سہولت ہوگی اور انہیں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو رقم نکلوانی ہے یا ارسال کرنی ہے تو اسے چاہیئے کہ محدود وقت میں اپنا کام کرے تاکہ وہاں موجود دوسرے لوگوں کو انتظار نہ کرنا پڑے۔

بعض افراد اے ٹی ایم پر کافی دیر کھڑے رہنے کے بعد مطلوبہ کام کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ایک ہی کام کے لیے کافی دیر لگاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پیچھے کھڑے ہوئے لوگوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

install suchtv android app on google app store