روسی ساختہ انجنز پی ڈی 14 سے لیس ایم سی 21-310 مسافر طیارے کی پہلی پرواز مکمل ہو گئی

جہاز فائل فوٹو جہاز

روسی ساختہ انجنز کے حامل مسافر طیارے ایم سی 21-310 نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کرلی، مستقبل میں اس طیارے کے 250 نشستوں کی گنجائش والے ورژن بھی تیار کرنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

روسٹیک کارپوریشن کی پریس سروس کا کہنا ہے کہ سوویت یونین کے بعد پہلی بار روسی ساختہ انجنز پی ڈی 14 سے لیس ایم سی 21-310 مسافر طیارے نے پہلی پرواز مکمل کرلی ہے۔

روسٹیک کے مطابق طیارے کی پہلی پرواز 15 دسمبر 2020 کو ارکوٹسک ایوی ایشن پلانٹ کے ایروڈوم میں کی گئی۔

اس آزمائشی پرواز کے دوران انجن کا آپریٹنگ موڈ، طیارے میں دوران پرواز استحکام، حساسیت اور ہوائی جہاز کے سسٹم کے کام کا تجربہ کیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایم سی 21 درمیانے فاصلے تک کا مسافر طیارہ ہے، امریکی انجن پی ڈبلیو 1400 کے ساتھ بیس طیارے کا وزن ایم سی 21-310 کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ہوائی جہاز کے صارفین کو توقع ہے کہ مستقبل میں اس طیارے کے 132 سے 165 اور 250 نشستوں تک کی گنجائش والے ورژن بھی تیار کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store