جرمنی نے یورپی یونین پر دباؤ بڑھا دیا

جرمنی نے یورپی یونین پر دباؤ بڑھا دیا File Photo جرمنی نے یورپی یونین پر دباؤ بڑھا دیا

جرمنی نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی مشترکہ ویکسین کے استعمال کی جلد منظوری کے لیے یورپی یونین پر دباؤ بڑھا دیا۔ جرمن اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور جرمنی کی وزارت صحت چاہتی ہےکہ یورپین میڈیسن ایجنسی، ای ایم اے امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی مشترکہ کورونا ویکسین کی منظوری کے لیے 23 دسمبر سے 29 دسمبر تک فیصلہ کر لے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جرمن چانسلر اور جرمنی کی وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ اگر ویکسین کی منظوری کا جلد فیصلہ نہ کیا گیا تویورپی یونین کی اہلیت پر سوال اٹھیں گے۔

خیال رہے کہ بائیو این ٹیک ایک جرمن کمپنی ہے تاہم جرمنی میں اب تک اس کی جانب سے بنائی جانے والی ویکسین کا استعمال شروع نہیں کیا جاسکا۔

install suchtv android app on google app store