برطانیہ کے بعد امریکا میں کورونا ویکسین کے استعمال کا آغاز کر دیا گیا

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

برطانیہ کے بعد امریکا میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع ہوگیا، نیویارک میں خاتون کو ویکسین لگا دی گئی جو کہ پہلی امریکی شہری ہیں جنہیں ویکسین لگائی گئی ہے۔

ڈرگ اتھارٹی ایف ڈی اے کی جانب سے فائزر کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیے جانے کے بعد امریکا میں وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

نیویارک میں انتہائی نگہداشت کی خاتون نرس پہلی امریکی شخصیت ہیں جنہیں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی اجازت کے بعد کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ خوشی ہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی ہے، امریکی قوم کیساتھ آج طبی معجزہ ہوا ہے،امریکا نے محفوظ اور موثر ویکسین صرف نو ماہ میں حاصل کرلی ہے۔

نیو یارک سٹی کےکوئینز لانگ آئلینڈ میڈیکل سنٹر میں آئی سی یو کی نرس سینڈرا لنڈسے کو پیر کے روز تقریبا 9 بج کر 20 منٹ پر براہ راست ویڈیو پروگرام کے دوران ویکسین لگائی گئی۔

اس سے قبل برطانیہ اور کینیڈا بھی فائزر کی کرونا ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں، واضح رہے کہ امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کرنے والی سی ڈی سی کمیٹی نے سب سے پہلے ہیلتھ ورکروں اور نرسنگ ہوم کے ملازمین کو ٹیکہ لگانے کی سفارش کی ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق دسمبر کے آخر تک ایجنسی کو تقریباً 4 کروڑ کوویڈ۔19 ویکسین کی خوراک کے تیار کرنے کی امید ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 6.64ملین سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 15.28 لاکھ سے زیادہ افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store