دنیا میں کورونا سے 6 کروڑ 85 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا میں کورونا سے 6 کروڑ 85 لاکھ سے زائد افراد متاثر File Photo دنیا میں کورونا سے 6 کروڑ 85 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 85 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 62 ہزار 879 اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 74 لاکھ 57 ہزار 633 مریض صحتیاب ہو چکے اور ایک کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 93 ہزار 398 اموات ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 114 افراد ہلاک ہوئے اور ایک کروڑ 55 لاکھ 91 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 404 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد بھارت میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 398 اور 97 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 184 اور 66 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 25 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 44 ہزار 159 ہے۔ فرانس میں 23 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 56 ہزار 352 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 17 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 46 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 17 لاکھ 50 ہزار کورونا کیسز اور 62 ہزار 33 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

install suchtv android app on google app store