تیز رفتار گاربیج ٹرالہ بے قابو، آٹھ گاڑیوں سے ٹکراؤ، ویڈیو وائرل ہو گئی

حادثہ فائل فوٹو حادثہ

برازیل میں تیز رفتار گاربیج ٹرالر بے قابو ہوکر آٹھ گاڑیوں سے ٹکراگیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ٹرالر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 8 گاڑیوں سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آتے ہوئے ایک خاتون بھی بچ گئیں جنہوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرالر پہلے پارکنگ میں کھڑی سفید گاڑی سے ٹکراتا ہے اور پھر اس کے پیچھے کھڑی گاڑیوں کو روندتا ہوا دیوار سے جاٹکراتا ہے۔

خوفناک حادثہ 3 دسمبر کے روز ریوڈی جنیرو کے علاقے ڈیوک ڈی کیکساس میں پیش آیا۔

حادثے سے بچنے والی خاتون ڈی سوزا کا کہنا تھا کہ وہ موت کے قریب سے گزریں، جب ٹرک گزر رہا تھا تو قریب قریب ہی مجھے اس نے مجھے روند ڈالنا تھا خوش قسمت ہوں کے حادثے کی زد میں نہیں آئی۔

ایک شخص کی شناخت32 سالہ اڈریانو اولیویرا کے نام سے ہوئی ، وہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوا، اس کی ٹانگ میں زخم آئے۔اولیویرا کو فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store