کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق ترک صدر نے عوام کے لیے پیغام جاری کر دیا

 ترک صدر فائل فوٹو ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے عوام کو بھی ویکسین لگانے کی ترغیب دی ہے۔

استنبول میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر اردوان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا، میں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہوں۔

ویکسین سے متعلق سوال کے جواب میں صدر نے دوٹوک کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے کسی کو فکرمند نہیں ہونا چاہیے میں خود ویکسین لگواؤں گا اور باشندوں کو بھی ترغیب دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ترغیب دینے کے لیے ضروری ہے ویکسین لگوائی جائے ہماری تمنا ہے عوام کو اس پریشانی سے بچایا جائے، ویکسین لگوانے میں کوئی حرج محسوس نہیں کررہا ۔

صدر اردوان نے واضح کیا کہ ہمیں صحت کی حفاظت کے لیے جو کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے وہ کریں گے ہمیں ویکیسن کے لیے جو اقدام اٹھانا پڑے اٹھائیں گے۔

ترک صدر نے بتایا کہ کوویڈ 19 ویکیسن کے لیے چین کے علاوہ روس سے بھی بات چیت جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store